گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، غیر قانونی تعمیرات مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gujjar nullah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی نے برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم اور مصروف سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی۔

سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی بشیر احمد صدیقی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کراچی کے2 اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،ضلع وسطی میں گجر نالہ اور ناظم آباد عید گاہ میں برساتی نالے کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

بشیر صدیقی نے بتایا کہ ساتھ ساتھ ضلع شرقی میں لسبیلہ چورنگی پرقائم تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے سب سے بڑے گجر نالہ پر تجاوزات مسمار کی جارہی ہیں۔

آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس اینٹی انکروچمنٹ پولیس سٹی وارڈن اور آفیسرز واینٹی انکروچمنٹ کا عملہ بھی موجود ہےجبکہ تمام تر ضروری بھاری مشینری بھی کرائے پر حاصل کی گئی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وقفے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق کراچی کے برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جبکہ برساتی نالوں کو کشادہ کر کے ان کے اطراف سڑک بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پاکستان ریلوے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی، زیرِ تعمیر مکانات منہدم

انہوں نے کہا کہ سڑک بننے کے بعد کے ایم سی کو ان نالوں کی صفائی کے لیے بھاری مشینری نالوں کے قریب لے جانے کہ جگہ میسر ہو گئی۔ دوسری طرف سڑکوں پر قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا تھا جس کی شکایت پر سڑکوں پر قائم تجاوزات بھی صاف کی جا رہی ہیں۔

Related Posts