عالمی دن کے موقعے پر بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی دن کے موقعے پر بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعظم
عالمی دن کے موقعے پر بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نبی کریم ﷺ کی تعلیمات بالخصوص آپ ﷺ کے آخری خطبے پر عمل کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے جبکہ حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر ہم بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عالمی یومِ انسانی حقوق کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے خطبۂ حجۃ الوداع سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین آئینِ پاکستان میں موجود ہیں۔ حکومت تمام شہریوں کے حقوق کا بلا امتیاز دفاع کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کو عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقعے پر یہ یاد رکھنا ہوگا کہ مساوات، عدل و انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کا درس انہیں نبی کریم ﷺ نے 1400 سال پہلے دیا تھا جبکہ درسِ نبی ﷺ میں انسانی حقوق کا تحفظ اور عوام کے وقار کا احترام شامل ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہمیں دنیا کے شعور کو بیدار کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا تاکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلا سکیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آج بھی جاری ہیں۔ ہم کشمیر پر بھارتی قبضے اور مسلسل 4 ماہ سے زائد وقت سے جاری کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں بد ترین کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام، خواتین اور بچوں کے ساتھ بد ترین ظلم و ستم اور تکلیف دہ حالات کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں تاریخِ انسانی کے طویل اور بد ترین کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد اور حقِ خود ارادیت کی خاطر جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور انسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیتا رہے گا۔ 

یاد رہے کہ آج مقبوضہ جموں و  کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپرمنایا جا رہا ہے جس کامقصد عالمی برداری کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحیت  کی جانب مبذول کرانا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یومِ انسانی حقوق یومِ سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل  گزشتہ روز  کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی۔ یہ دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 10دسمبر 1948کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جو اقوام متحدہ کی ایک بڑی کامیابی تھی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں آج انسانی حقوق کا دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا

Related Posts