مسلم لیگ کے کارکنان نواز شریف کی ضمانت کا جشن نہ منائیں۔شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-F delegation to meet Shahbaz Sharif today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےلیگی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ  تاحیات قائد  نواز شریف کی ضمانت کا جشن نہ منائیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میں ن لیگ کے تمام کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت ہونے پر مٹھائیاں تقسیم نہ کریں بلکہ ان کے لیے دُعائیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   محکمہ داخلہ نے مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ جاری کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں دُعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو مکمل طور پر صحت یاب کرے جبکہ ان کی بیماری کی تشخیص بے حد  ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ  نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی۔

 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے   گزشتہ روز نواز شریف کی درخواست ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ نواز شریف کے مقدمات کا تعلق نیب سے ہے، جب وہ بیمار ہوئے تو ان کی دیکھ بھال کے لیے پنجاب حکومت نے اپنا فرض ادا کیا۔

مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی8ہفتوں کےلیے طبی بنیادوں پر ضمانت منطور

Related Posts