قبل ازوقت پیدائش، بختاور بھٹو کابیٹا آئی سی یومنتقل، دعاؤں کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Newborn baby in NICU, Bakhtawar Bhutto confirmes

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے نوزائیدہ بچے کی قبل ازوقت پیدائش کی وجہ سے طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بیٹے کی آمد 8نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیاہے۔

بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے پیشِ نظر نومولود کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے،اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

بختاور کے گھر بیٹے کی ولادت، بلاول بھٹو باقاعدہ ماموں بن گئے

دوروز قبل بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں باقاعدہ ماموں بن گیا، اس خوشخبری کے ساتھ ہی سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے،جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ کے منصب پر فائز پر ہوگئیں۔

Related Posts