بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی اپنے شوہر محمود چوہدری کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔اس سے قبل بھی بختاور بھٹو اپنی مہندی اور شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرچکی ہیں۔

https://youtu.be/fwIXmuGB-BM

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز میں ایک بوم رینگ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بختاور بھٹو کے ساتھ ان کے شوہر محمود چوہدری بھی موجود ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری دبئی کی ایک آرٹ نمائش میں موجود ہیں، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔دوسری جانب محمود چوہدری نے بھی اپنی اسٹوری میں یہ بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کردی

Related Posts