بختاور کے گھر بیٹے کی ولادت، بلاول بھٹو باقاعدہ ماموں بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بختاور کے گھر بیٹے کی ولادت، بلاول بھٹو باقاعدہ ماموں بن گئے
بختاور کے گھر بیٹے کی ولادت، بلاول بھٹو باقاعدہ ماموں بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت، آصف زرداری نانا اور بلاول ماموں بن گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں باقاعدہ ماموں بن گیا، اس خوشخبری کے ساتھ ہی سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے،جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ کے منصب پر فائز پر ہوگئیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس خوشی کے موقع پر ٹوئٹ کیا اور کہا کہ باقاعدہ خالہ بن گئے اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

Related Posts