پاکستان کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ، نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پی سی بی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بارش کے باعث ٹاس میں 30 منٹ کے لگ بھگ تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز کردیا گیا۔ پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے جیتا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 3 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی20میچز رات ساڑھے 7 بجے سے براہِ راست نشر کیے جانے ہیں۔

کیوی ٹیم میں وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ، ٹم رابنسن، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، کپتان مائیکل بریسویل، جوش کلارکسن، اِش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور بین لسٹرز شامل ہیں جبکہ قومی ٹیم میں اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب ہوں گے۔

صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، عرفان خان، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے بولر محمد عامر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Related Posts