نیویارک میں رمضان کے دوران مسلمانوں کو مفت حلال کھانا مہیا کیا جائیگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New York City to serve 500,000 free halal meals to muslims during ramazan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک :کورونا وائرس کی وجہ سے ادائیگی سے قاصر مسلمانوں کیلئے نیو یارک حکومت نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کو مفت حلال کھانا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میئر بل ڈی بلیسو کاکہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی عمارتوں میں 400000 کے قریب لوگوں کوحلال کھانا تقسیم کیا جائے گا اور مزید 100000 افراد کو معاشرتی تنظیموں کے ذریعہ کھانا مہیا کیا جائے گا۔

میئر ڈی بلیسو نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ رمضان کے سب سے عمدہ اذکار میں سے ایک بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت مندوں یاد رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک کی آمدپر قوم کے نام پیغام

انہوں نے کہا کہ اس ماہ کم از کم 10 ملین اور مئی میں 15 ملین کھانا فراہم کرنے کے لئے قیمت کا کوئی تخمینہ نہیں لگایاگیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی بھی نیویارک میں بھوکا نہیں رہے گا۔

Related Posts