وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک کی آمدپر قوم کے نام پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cabinet decides to amend laws for appointment of heads of govt institutions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ ہمیں اس نے ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہے۔ اس طرح بندے میں پر ہیز گاری اور تقوی پیدا ہوتا ہے۔

نیز روزے کی حالت میں بھوک و پیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے۔ بڑی بڑی طاقتیں اس وباء کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔ پاکستانی قوم کو اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ہمیں ایثاروقربانی کا مظاہرہ کرتے ہوے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔ ان مبارک گھڑیوں کے دوران ہمیں اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی اپنا خصوصی کرم و فضل فرماتے ہوئے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔ اللہ تعالی ہمارے ملک اور قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر نکال دے۔ آمین۔

Related Posts