نیٹ فلکس نے ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس نے بھارت کے مشہور و معروف گلوکار یو یوہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس پراجیکٹ کو ‘بیئر ایٹ آل ڈاکو’ فلم کے نام سے منسوب کیا گیا، جس میں ہنی سنگھ کی زندگی کا ایسا پہلو دکھایا جائے گا جو لوگوں نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا، دستاویزی فلم کے ذریعے گلوکار کی زندگی کے عروج اور اچانک آنے والے زوال کی وجوہات پر سامنے لائی جائیں گی۔

بھارتی گلوکار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کے ذریعے کبھی سنائی اور دکھائی نہ دینے والی کہانی بیان کی جائے گی، جو یقیناً مداحوں کو متاثر کرے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

نیٹ فلکس کی دستاویز ی فلم میں ہردیش سنگھ اکا سے یو یو ہنی سنگھ بننے کے سفر کے ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے گوشوں کو سامنے لایا جائے گا، اس حوالے خاندان، دوستوں اور موسیقی کی دنیا میں ساتھ دینے والوں کے خیالات اور جذبات بھی پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا ملک کی نام لئے بغیر علیزے فاطمہ پر شدید تنقید، ’لالچی‘ کہہ دیا

گلوکار نے اس حوالے سے کہا کہ مدداحوں کا حق ہے وہ ہنی سنگھ کی مکمل زندگی سے واقف ہوں، میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اسی لئے اُن کا حق ہے کہ ہے کہ وہ میری مکمل کہانی سے واقف ہوں۔

موزیز سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس دستاویزی فلم کو حال ہی میں آسکر ایوارڈ یافتہ گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یو یو ہنی سنگھ پر بننے والی دستاویزی فلم اس سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Posts