کراچی میں جھگڑالو پڑوسی نے محلہ دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لیاقت آباد میں جھگڑے پر پڑوسی نے محلہ دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار، متاثرہ شخص نے رہائی دلوادی۔

لیاقت آباد نمبر 8 میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا تھا، بعد ازاں جھگڑالو پڑوسی نے محلے دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پر گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:مویشی منڈی میں قتل ہونیوالااویس احمد30 تولہ سونا دینے کیلئے نکلا تھا، اہل خانہ کا دعویٰ

واضح رہے کہ عید قرباں کے موقع پر قربانی کیلئے لائے جانے والے جانور گلیوں میں باندھنے پر اکثر جھگڑے اور بحث وتکرار کے واقعات پیش آتے ہیں، حالیہ واقعہ میں بھی گلی میں لائٹ لگانے پر جھگڑا کھڑا ہوا جس پر جھگڑالو پڑوسی نے طیش میں آکر بے زبان جانور پر تیزاب پھینک دیا تاہم پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے پر متاثرہ پڑوسی نے ہی ملزم کو رہائی دلوائی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنا افسوسناک امر ہے، لوگوں کو عید قرباں کے موقع پر نہایت حلیمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، محض جانور کی قربانی سے ہی نہیں بلکہ اپنے حسن کردار سے بھی خود کو قربانی کے لائق بنانا چاہیے، شہریوں نے متاثرہ پڑوسی کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے اور پولیس سے رہائی دلوانے پر تعریف کی ہے۔

Related Posts