مویشی منڈی میں قتل ہونیوالااویس احمد30 تولہ سونا دینے کیلئے نکلا تھا، اہل خانہ کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man who was killed at Cattle market had to deliver 30tola gold

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سپر ہائی وے مویشی منڈی سے ملنے والی لاش سونے کے تاجر کی نکلی، مقتول 30 تولہ سونا دینے کیلئے نکلا تھا، اہل خانہ کا دعویٰ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

اویس احمد لیاری کا رہائشی تھا جو کہ صدر کے علاقے میں واقع جویریہ شاپنگ مال سے 30تولہ سوناڈیلیوری کیلئے نکلا تھا جو بعد ازاں گھر نہ پہنچا، گمشدگی کی ابتدائی اطلاع بغدادی تھانے میں درج کرائی گئی تھی پولیس نے لوکیشن کی مدد سے صبح سویرے مویشی منڈی کے قریب سے لاش برآمد کرلی پولیس نے گاڑی سے شواہد اکٹھے کرلئے، لاش ضابطہ کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

کراچی میں ایک نئے انداز میں مبینہ قتل کی واردات ہوئی سونے کا تاجر30 تولہ طلائی زیورات کی ڈیلیوری کیلئے نکلا جو گھر نہ پہنچا صبح سویرے پولیس نے تکنیکی معلومات کی بنیاد پر لاش برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق لیاری کا رہائشی اویس احمد صدر کے علاقے جویریہ شاپنگ مال میں سونے کے کاروبار سے منسلک تھا جو جمعہ کے روز شام کے وقت مال سے 30 تولہ سونا لیکر نکلا اور رات گئے تک گھر نہ پہنچا اہل خانہ نے بغدادی تھانے میں گمشدگی کی ابتدائی اطلاع درج کرائی۔

مزید پڑھیں: ملیر کی مویشی منڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد، مقتول اسپیئرپارٹس کا کاروبار کرتا تھا

ایس ایچ اوبغدادی غفار کورائی کے مطابق کیونکہ اویس احمد بغدادی تھانے کی حدود کارہائشی تھا جس گھر سے اہل خانہ نے تھانے میں اطلاع درج کرائی، پولیس نے فوری طورپر موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے سچل تھانے کی حدود میں واقع مویشی منڈی کے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مقتول اویس احمد کی لاش برآمد کرلی۔دیگر پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سے خواتین کے پرس اور نشہ آور محلول سمیت دیگر بوتلیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول اویس کو زہر دے کر مارا گیا ہے کیونکہ اُس کے ہاتھ پیر پیلے ہو رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے شیشے چڑھے ہوئے تھے جبکہ مقتول کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا، جسے دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اُس کے سر پر بھی وار کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے لاش کی حالت کو دیکھ کر بتایا کہ مقتول کو صبح قتل کیا گیا ہے کیونکہ لاش اکڑی ہوئی تھی۔پولیس نے مشترکہ طورپر مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر رکھی ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کی مدد سے فنگر پرنٹس بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ ایسٹ پولیس کے حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ نئے انداز میں کی جانے والی قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

Related Posts