نیب کو چیلنج، وی اسٹینڈ ود سعید غنی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WeStandWithSaeedGhani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پیپلزپارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کو گرفتاری کا چیلنج دینے اور پیر کو نیب میں حاضرہونے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر وی اسٹینڈ ود سعید غنی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گزشتہ روز سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب دھمکیاں دے رہا ہے،نیب میرے خلاف الزامات پر تحقیقات کرے، نیب سے کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کریں، ضمانت نہیں لوں گا۔

ہفتے کوصوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پیر کو نیب کراچی کے دفتر جائیں گے ،انہوں نے سوال کیا کہ چیئرمین نیب حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟، نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالتے، لگتا ہے چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس بھی ہے۔

 

سعیدغنی نے کہاکہ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، چیئرمین نیب کے بارے میں بات کرنے پر کبھی کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا، خورشید شاہ اور اعجاز جاکھرانی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، اس ظلم کیخلاف بات کرنے پر کہا گیا میرے خلاف 31 اے کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایک اور پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نیب کراچی میں میرے خلاف کوئی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں، مجھے تحقیقات سے کوئی خوف نہیں، کریں تحقیقات،ویسے میں چیئرمین نیب کیخلاف اتنے عرصے سے بات کر رہا ہوں، کبھی تحقیقات31 اے کا ذکر نہیں آیا مگر جیسے ہی حلیم عادل شیخ کیخلاف بیان دیا تو یہ سب ہونے لگا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ تعلیم سندھ کا چیلنج قبول، نیب نے سعید غنی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

سعید غنی کی جانب سے نیب میں پیش ہونے اور احتساب بیورو کا گرفتاری کا چیلنج دینے کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سعید غنی کے ساتھ یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی ہے اور وی اسٹینڈ ود سعید غنی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔

Related Posts