بیوائوں و غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Cabinet approves appointment of Murtaza Wahab as Administrator Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان ،مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ لینڈ گریبنگ، بیوائوں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرکے شہباز گل صرف اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاکہ پی ٹی آئی تہذیب اور اخلاق سے ناآشنا ہے، اس نے سیاست میں گالم گلوچ، بدتہذیبی، عدم برداشت کو پروان چڑھایاہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے سلیکٹڈ سرکار اقتدار میں لائی گئی ہے اس وقت سے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا صوبہ سندھ میں‌ گورنر راج کے قیام کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہاکہ شہباز گل جیسے لوگ کرائے پر کام کرنے کے بعد رفو چکر ہوجاتے ہیں، شہباز گل کی پہچان یہ ہے کہ وہ حلیم عادل جیسے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ لینڈ گریبنگ، بیوائوں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہباز گل پی ٹی آئی کو اس کے حال پر چھوڑ کر دیار غیر میں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا مستقبل اور بھٹو کا نواسہ ہے،پیپلز پارٹی اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والی واحد جماعت ہے۔

Related Posts