اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان غالب نظر آرہا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس مندی کے باعث 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوسرے روز کاروبار کی ابتدا ہی سے مندی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 124 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا اختتام  40 ہزار 887پوائنٹس پر ہوا جبکہ آج 124 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 763 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس39.10  پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 887.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41 ہزار 295 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40814پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،  40 ہزار 887.63 پوائنٹس کی سطح پر 

Related Posts