پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 40 ہزار 887.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 30 dec
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،100 انڈیکس 40 ہزار 887.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس39.10  پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 887.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41 ہزار 295 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40814پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تھا۔

تاہم بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس40800پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100نڈیکس 39.10پوائنٹس کے اضافے سے40887.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 24.88پوائنٹس کی کمی سے 18752پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 84.27پوائنٹس کے اضافے سے29101پوائنٹس پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب54کروڑ68لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب36ارب 7کروڑ47لاکھ روپے ہوگیا ۔

Related Posts