میڈیا کوبتائیں نوازشریف کی سرجری کہاں ہورہی ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
Firdous Ashiq Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آئے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے، لندن کی سڑکیں مانپنے سے بیماری کا تعین نہیں ہوگا بلکہ میڈیکل رپورٹ سےہوگا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ نوازشریف قانونی طور پر مفرور ہیں اور واپس نہیں آئے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کوئی شخص میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت لیتا ہے اور پھر وہ میڈیکل رپورٹ دینے سے قاصر ہے تو وہی بورڈ ان کی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیتا ہےتو اس کا مطلب ہے کہ نواز شریف قانونی طور پر مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ قانون انہیں بلارہا اور وہ ہسپتال جس مقصد کے لیے گئے وہ مقصد انہوں نے پورا نہیں کیا، لیگی ترجمانوں زبانیں پلیٹلیٹس کی تعداد کو گنواتے گنواتے خشک ہوجاتی تھیں،ابھی ان زبانوں پر کیسی تالا بندی ہے کہ وہ ہسپتال کانام بھی نہیں بتارہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ راناثناللہ کہہ رہے تھے آج ان کی سرجری ہے، پلیٹلیٹس کی کمی و بیشی بریکنگ نیوز میں مسلسل چلتی تھی، یہ ایسی کون سی پراسرار سرجری ہے کہ اس ہسپتال کا بھی کسی کو پتہ نہیں ہے۔

فردوش عاشق اعوان نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کم ظرفی یہ ہے کہ آپ پلیٹلیٹس کی صورت حال سے قوم کو آگاہ کرنے کے بجائے آپ ریسٹورنٹ میں چمچیں اور پلیٹوں کی کھنک قوم کو سنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا اقدام قتل کے مترادف ہے، شہباز شریف

معاون خصوصی کے مطابق آپ نے کہیں بھی کسی بھی ہسپتال میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی علاج یا داخل کرایا ہے یا سرجری ہوئی ہے تو میڈیا لندن میں بھی موجود ہے اس کو وہاں رسائی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ضرور بتائیں کہ وہ سرجری کہاں ہورہی ہے، نامور سرجن ڈاکٹر عدنان سمیت اور کون ہیں، شہباز شریف بلک بلک کر اپوزیشن لیڈر بنے ہیں تو جمہوریت میں ایک حکومت کا کردار ہوتا ہے اور دوسرا اپوزیشن کا کردار ہوتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ آئیں پاکستان اور جو تنخواہ لے رہیں اور اپوزیشن لیڈر کی سہولتیں لی ہیں اور جس عوام کے لیے یہ سب لیا ہے، وہ بھی اس کردار کو ادا ہوتا دکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزیراعظم نےکوروناوائرس سےمتعلق حکومتی ترجیحات سے کابینہ کو آگاہ کیا، پاکستان میں کوروناوائرس کاکوئی مریض نہیںاور وائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیےجارہےہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ‘پڑوسی ملک میں جب مودی اور ٹرمپ کے درمیان جپھائی چل رہی تھیں اور جس انداز سے ان کی ملاقات ہوئی ایسے ماحول میں وہاں بھارتی بیانیے کو شکست ہونا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی کا وعدہ تھا کہ تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے اور دو نہیں ایک پاکستان کے تحت یکساں نصاب کو یقینی بنائیں گے، پاکستان میں اسکولوں سے باہر موجود 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو واپس اسکول میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کو ہدایات جاری کی گئی ہیںصحافیوں کے حوالےسے قانون کا ڈرافٹ تیار کرے تاکہ اس کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجا جاسکے۔

Related Posts