وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب آج، مراد علی شاہ مضبوط امیدوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad Ali Shah is a candidate for Sindh Chief Minister
Murad Ali Shah is a candidate for Sindh Chief Minister

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ کے لیے پولنگ آج دوپہر 2 بجے ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی سے ہوگا۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے علی خورشیدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے امیدوار سید مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں وزیرخزانہ رہے جبکہ قائم علی شاہ کی سبکدوشی کے بعد پیپلزپارٹی نے گزشتہ دو ادوار میں مراد علی شاہ کو ہی وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے پر قائم رکھا۔

حالیہ انتخابات کے بعد سید ناصر حسین شاہ اور فریال تالپور کا نام وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے سامنے آیا تھا تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر مراد علی شاہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں تیسری بار وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

Related Posts