نامور اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 14 برس مکمل ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نامور اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 14 برس مکمل ہو گئے
نامور اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 14 برس مکمل ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 14 برس مکمل ہو گئے ہیں، اداکار محمد علی نے شہنشاہِ جذبات کے نام سے عوام میں شہرت پائی۔

اداکار محمد علی نے ریڈیو پاکستان میں اپنے بھائی ارشاد علی کے توسط سے رسائی حاصل کی۔ ریڈیو پاکستان میں محمد علی نے پہلے پہل صداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کی جس پر انہیں بڑی شہرت ملی۔

ریڈیو پاکستان میں حیدر آباد کے ساتھ ساتھ بہاولپور اسٹیشن کے پروگرامز میں بھی اداکار محمد علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اُن کی آواز پر ذوالفقار احمد بخاری جنہیں زیڈ اے بخاری کہا جاتا تھا، انہوں نے محمد علی کو کراچی آنے کی دعوت دی۔

زیڈ اے بخاری کے ساتھ محمد علی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ زیڈ اے بخاری نے انہیں صداکاری کے ساتھ ساتھ مکالمے کی ادائیگی، اظہارِ جذبات اور آلات کا استعمال سکھایا۔

اداکارہ زیبا پہلے سے فلمی انڈسٹری میں کام کر رہی تھیں۔ چراغ جلتا رہا محمد علی کی زیبا کے ساتھ پہلی فلم تھی۔ سن 1966ء میں تم ملے پیار ملا نامی فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی کہ دونوں نے آپس میں شادی کر لی۔

زیبا اور محمد علی اپنے رکھ رکھاؤ، شائستگی اور انداز و اطوار سے ایک قابلِ احترام جوڑے کے طور پر مشہور ہوئے۔ علی زیب کے نام سے دونوں سینئر اداکاروں نے پروڈکشن ہاؤس قائم کرکے اس میں فلمیں بنانا شروع کردی تھیں جو کامیاب رہیں۔

ایک اداکار کے طور پر محمد علی نے کم و بیش 277 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں اُردو، پنجابی پشتو اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ محمد علی کا انتقال 19 مارچ 2006ء کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ 

Related Posts