ایم کیو ایم کے کارکن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، سعید غنی کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کے کارکن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، سعید غنی کا دعویٰ
ایم کیو ایم کے کارکن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، سعید غنی کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کے پارٹی کے کارکن کی موت پولیس تشدد سے ہوئی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

صوبائی وزیر نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر پیدا کیا جا رہا تھا کہ تشدد کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا تاہم سرکاری ہسپتال میں کسی زخمی کے مرنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بدھ کی شام وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں خواتین سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین اور ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لایا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کارکن اسلم اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے۔

سعیدغنی نے مزید کہاکہ دستیاب معلومات سے ایسا لگتا ہے کہ اسلم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی نہ کہ تشدد سے۔ انہیں کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز لے جایا گیا اور پھر انہیں یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز لایا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ مزید تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اسلم کو رات ساڑھے 8بجے دل کے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا اور بعد انہیں NICVD ریفر کیا گیا۔ وزیر نے مزید کہا کہ اسلم کو رات ساڑھے 10بجے لایا گیا، اس وقت تک وہ انتقال کر چکے تھے۔

پی پی پی کے عہدیدار نے کہا کہ ’ہمیں افسوس ہے کہ ایک شخص کی موت کسی بھی وجہ سے ہوئی، چاہے وہ بیماری ہو یا کسی بھی وجہ سے، لیکن ہمارے پاس اب تک موجود معلومات کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ن کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: متحدہ کارکنان پر تشدد، ایم کیو ایم ڈٹ گئی، مختلف شہروں میں مظاہرے

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے حملوں کا خطرہ ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا احترام کرنا سب پر لازم تھا لیکن ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی خواتین پارٹی کارکنوں کو سب سے آگے رکھا، جس کی وجہ سے وہ بھگدڑ میں زخمی ہو گئیں۔

Related Posts