ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی: کراچی میں کون جیتے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی: کراچی میں کون جیتے گا؟
ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی: کراچی میں کون جیتے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی مکمل سرکاری نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔ تاہم، اب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی 22 نشستوں میں سے پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تین نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آگے ہے۔ شہر سے قومی اسمبلی کی ایک نشست ایم کیو ایم پی نے جیت لی ہے جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔

این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام عبدالکریم 55 ہزار 732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ 32 ہزار 72 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

این اے 232 سے ایم کیو ایم کی امیدوار آسیہ اسحاق 88 ہزار 260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ پی ٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد حارث این اے 233 سے آگے ہیں۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 اور سندھ اسمبلی کی 40 سے زائد نشستیں ہیں۔ جے آئی اور ایم کیو ایم پی سمیت مختلف جماعتیں کراچی میں قومی اسمبلی اور پی اے کی مختلف نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ان حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔

این اے 235، این اے 236، این اے 237 اور این اے 238 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار آگے ہیں جبکہ این اے 239 میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

Related Posts