محکمہ تعلیم کے 250 سے زائد گریڈ 16 کے آفس اسسٹنٹ کی ترقیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ تعلیم کے 250 سے زائد گریڈ 16 کے آفس اسسٹنٹ کی ترقیاں
محکمہ تعلیم کے 250 سے زائد گریڈ 16 کے آفس اسسٹنٹ کی ترقیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ تعلیم کے 250 کے قریب گریڈ 16کے آفس اسسٹنٹ کو گریڈ 17 میں آفس سپریڈنٹ کے لئے ترقیاں دے دی گئیں ہیں، سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری کی سربراہی میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری تعلیم اسکول کی آفس میں منعقد ہوا۔

ڈی پی سی کے اجلاس میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری، اسپیشل سیکریٹری تعلیم اسکولز روبینہ آصف میمن، ایڈیشنل سیکریٹری جی اے اکبر برھمانی، ایس او، جی اے، شیر محمد، ایس او، محکمہ اسکولز ٹو غفار سومرو، ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری کراچی شاہد زمان، ڈائریکٹر اسکولز سیکینڈری نواب شاہ شمس الدین دل، ڈائریکٹر اسکولز سکھر، حیدرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ کے علاوہ صوبے کے تمام ڈی ای اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کے 250 کے قریب محکمہ تعلیم کے گریڈ 16کے آفس اسسٹنٹ کو گریڈ 17 میں آفس سپریڈنٹ کے لئے ترقیاں دے دی گئیں ہیں۔

اس موقع پر ایپکا رہنما اظہر علی بھٹو، عمران سولنگی، آغا خداداد، سید عارف علی، طارق سومرو دیگر نے سیکریٹری تعلیم اسکولز غلام اکبر لغاری کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے چارج سنبھالتے ہی محکمہ کے ملازمین کو ترقیاں دینے کا عملی کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم کی نا اہلی پر صدر مملکت شدید برہم

اظہر علی بھٹو و دیگر نے کہا کے ایپکا امید کرتے ہیں کے سیکریٹری تعلیم جونیئر کلرک اور سینئر کلرکوں کو جلد اگلے گریڈ میں ترقیاں دیں گے اور ملازمین کے دیگر مسائل اولیت کی بنیاد پر حل کریں گے۔

Related Posts