لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئیں، اموات کی تعداد22ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئیں، اموات کی تعداد22ہو گئی
لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئیں، اموات کی تعداد22ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے لیاری کھڈہ مارکیٹ میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مبینہ  نااہلی کے باعث گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ بلڈنگ کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

لیاری میں ریسکیو اہلکار عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور لاشیں اور زخمی نکالنے کے کام میں بدستور مصروف ہیں جبکہ علاقہ مکین بلڈر مافیا کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈر مافیا پر عائد ہوتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر سے قبل اس کے نقشے سے لے کر تعمیرات تک کی ذمہ داری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر عائد ہوتی ہے جس کے افسران بلڈر مافیا سے مل گئے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی جانیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

آج بھی کراچی کے مختلف دیگر علاقوں مثلاً لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور جمشید ٹاؤن میں بے شمار غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جن سے علاقہ مکینوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی براہِ راست سندھ حکومت کے تحت کام کرتی ہے۔ 

 

Related Posts