مودی بھاری اسلحے کے باوجود پاکستان کے سامنے بے بس ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی بھاری اسلحے کے باوجود پاکستان کے سامنے بے بس ہے۔فردوس عاشق اعوان
مودی بھاری اسلحے کے باوجود پاکستان کے سامنے بے بس ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھاری اسلحے کے باوجود پاکستان کے سامنے بے بس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔

پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کابیان پاکستان کو دہشت گردی سےجوڑنےکی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے۔

وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خونِ ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئندہے۔عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوستان “ہندتوستان” میں تبدیل ہو چکا ہے۔صدرٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدداور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پرعیاں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھرمیں پرامن اور رواداری پرمبنی معاشرے کا تاثرابھر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے جو مودی کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات کا رونما ہونا بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: ہندوتوا کے باعث بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔پاکستان

Related Posts