لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے حقیقی آزادی کے لیئے نکلے ہیں، فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے حقیقی آزادی کے لیئے نکلیں ہیں، فیاض الحسن چوہان
لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے حقیقی آزادی کے لیئے نکلیں ہیں، فیاض الحسن چوہان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں جنرل عاصم منیر اور ساحر شمشاد کو مبارک باد دیتا ہوں امید ہے کہ ملک میں گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری کیفیت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے حقیقی آزادی کے لیئے نکلے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل عمران خان نے اپنی قائدانہ جسٹس کا مظاہرہ کریں نگے، ملک بھر سے قافلے ٹوکن نمائندگی کے لیئے یہاں آرہے ہیں۔

لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے حقیقی آزادی کے لیئے نکلیں ہیں،یہ پہلا فیز تھا، عمران خان کل اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے،کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں نے چھ ماہ میں 481 ارب روپے قرضہ لیا زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوچکے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث ہر کوئی پریشان ہے اس وقت تمام مسائل کا حل ملک میں فوری اور فیئر الیکشن ہے، عمران خان پر حملے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

پاکستان کے طاقتور حلقوں سے امید ہے کہ فوری فیصلہ کریں گے اور ملک میں جلد الیکشن ہونگے، جب بھی الیکشن ہوئے عوام ان لیٹروں کوووٹ کی بجائے چھتر دیں گے۔

مزید پڑھیں:سیلاب متاثرین کو بغیر کسی تعصب کے بروقت معاوضہ دیا جائے، خواجہ آصف

اگر پاکستان کے مفرورسلطان الدین کے ساتھ اہم تعیناتیوں پر مشاورت ہو سکتی ہے تو صدر عارف علوی ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان سے کیوں مشاورت نہیں کرسکتے۔

Related Posts