ملت ایکسپریس، کیا پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار خاتون نے ٹرین سے خود چھلانگ لگائی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان ریلوے بابر علی رضا کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس واقعے میں پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار خاتون نے ابھی تک کے بیان کے مطابق ٹرین سے خود چھلانگ لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی (جیو نیوز) کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ریلوے بابر علی رضا نے کہا کہ پہلے متاثرہ خاتون کسی دوسرے مسافر کی نشست پر آکر بیٹھیں۔ مسافر نے کہا کہ آپ اٹھ جائیں، جس پر خاتون نے اس مسافر کا سامان بکھیرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار کو بلایا گیا۔

گفتگو کے دوران ترجمان ریلوے نے کہا کہ پولیس اہلکار میر حسن نے خاتون کو منت سماجت سے منانے کی کوشش کی تاہم وہ اس جگہ سے اٹھنے پر آمادہ نہ ہوئیں۔ اس کے بعد رونما ہونے والا واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ ہوگیا اور پھر پولیس اہلکار خاتون کو ٹرین کے دوسرے ڈبے میں لے گیا۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ خاتون کی لاش چنی گوٹھ کے قریب تھانہ ملتان ڈویژن کی حدود سے ملی۔ اہلکار کی سی ڈی ار کے مطابق پولیس اہلکار 7 اور 8 تاریخ کو کراچی حیدر آباد میں تھا۔ وہ حیدر آباد میں اتر گیا تھا اور مسافروں نے اس کو حیدر آباد کے بعد کہیں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے ٹرین سے چھلانگ لگائی تو مسافروں نے شور مچا دیا۔ ابھی تک کے بیان کے مطابق خاتون نے خود چھلانگ لگائی، تاہم تفتیش میں کوئی پہلو نظر انداز نہیں کیا جارہا۔ ہمارے پاس مسافروں کے بیانات موجود ہیں، خاتون کو کسی ایسی جگہ نہیں رکھا گیا جہاں وہ اکیلی ہوں۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اہلکار میر حسن ضمانت پر ہے۔ آج اس کی ضمانت منسوخ کرانے جائیں گے۔ انکوائری شروع ہوچکی ہے۔ میر حسن کو دوبارہ بلایا جائے گا۔ خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کو نہیں چھوڑیں گے۔ ایف آئی آر ریلوے کی جانب سے ہی درج کرائی گئی ہے۔

Related Posts