برطانوی شاہی خاندان سے جڑنے کے بعدخاموش کرادیاگیا، کردارکشی کی گئی۔میگھن کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے کہا ہے کہ شاہی خاندان سے جڑنے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا اور کردار کشی کی گئی، میری جینے کی خواہش دم توڑ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی شاہی خاندان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

انٹرویو کے دوران برطانیہ کے شاہی اعزازات سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان سے جڑنے کے بعد میں اپنی مرضی سے گفتگو نہیں کرسکتی تھی۔ مجھے خاموش کرادیا گیا تھا۔

گفتگو کے دوران میگھن مارکل نے کہا کہ میری اتنی کردار کشی کی گئی کہ میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔ جینے کی خواہش ختم ہوچکی تھی جبکہ شادی کی آفیشل تقریب سے 3 روز قبل میری شہزادہ ہیری سے شادی ہوچکی تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شاہی خاندان کی سوانح حیات پر متعدد کتابیں لکھنے والی مصنف لیڈی کولن کیمبل نے کہا کہ شہرت کی بھوکی سابق امریکی اداکارہ اور پرنس ہیری کی بیوی میگھن مرکل نے شہرت میں لیڈی ڈیانا سے سبقت لے جانے کی کوشش کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی مصنف لیڈی کولن کیمبل برطانوی شاہی خاندان پر 4کتابیں لکھ چکی ہیں، اپنی نئی متنازع کتاب ہیری اینڈ میگھن میں لیڈی کولن کیمبل نے دعویٰ کیا کہ دی ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل نے اپنے شوہر ہیری کی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کی جگہ لینے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: میگھن مرکل پر شہرت حاصل کرنے کیلئے لیڈی ڈیانا بننے کی کوشش کا الزام

Related Posts