میگھن مرکل پر شہرت حاصل کرنے کیلئے لیڈی ڈیانا بننے کی کوشش کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lady Colin Campbell claims 'fame-hungry' Meghan Markle tried to outshine Princess Diana

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:شاہی خاندان کی سوانح حیات پر متعدد کتابیں لکھنے والی مصنف لیڈی کولن کیمبل نے کہاہے کہ شہرت کی بھوکی سابق امریکی اداکارہ اور پرنس ہیری کی بیوی میگھن مرکل نے شہرت میں لیڈی ڈیانا سے سبقت لے جانے کی کوشش کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی مصنف لیڈی کولن کیمبل برطانوی شاہی خاندان پر 4کتابیں لکھ چکی ہیں، اپنی نئی متنازع کتاب ہیری اینڈ میگھن میں لیڈی کولن کیمبل نے دعوی کیا کہ دی ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل نے اپنے شوہر ہیری کی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کی جگہ لینے کی کوشش کی ہے۔

لیڈی ڈیانا جنہیں عوام کی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔لیڈی کولن کیمبل نے اپنی کتاب میں ہیری اور میگھن کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری اور اپنی ذمہ داریوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے پیچھے چھپے مقاصد سے متعلق بات کی ۔

لیڈی کولن کیمبل نے ایک جریدے کو انٹرویو کے دوران پرنس ہیری اور میگھن کی جانب سے شاہی خاندان کو چھوڑنے کو انتہائی افسوس ناک فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس غیر معمولی فیصلے کے پیچھے میگھن مرکل کا دماغ ہے ۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ سابق امریکی اداکارہ میگھن نے پہلے اس بات پر اصرار کیا کہ ہیری ان سے کم عقلمند ہیں اور پھر شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر کہ لیڈی ڈیانا کی شہرت کو زیر کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کے ذاتی معاملات میں میڈیا کی بے جا دخل اندازیاں

لیڈی کولن نے شاہی خاندان سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میکھن ہیری کی زندگی میں نہ آئی ہوتی تو پرنس ہیری آج بھی شاہی خاندان کے رکن ہوتے۔

Related Posts