پاکستان سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ سے مزید تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے، گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ سے مزید تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے، گورنر سندھ
پاکستان سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ سے مزید تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے، گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر ولیم ووٹر پلمپ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص شہر کراچی میں معاشی تعاون کو بڑھانے، نئے منصوبوں کو نافذ کرنے اور نئی سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان مضبوط باہمی سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔

گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر ولیم ووٹر پلمپ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے لئے زراعت اور ڈیری فارمنگ کے شعبے میں بڑی صلاحیت اور گنجائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت ملک میں قانون کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر سندھ

Related Posts