صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے کراچی میں ترقی اور جدید ٹرانسپورٹ کے بلند و بانگ دعوؤں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ دعوے اور شہر کی مبینہ ترقی محض ڈراموں میں تفریح کے طور پر استعمال ہونے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیرِ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کا خاص سین شیئر کیا۔
بھائی ماننا پڑے گا کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے واہ بھائی 👏👏 pic.twitter.com/9xgVFvYu3D
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2026
اس ویڈیو کلپ کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بھائی، ماننا پڑے گا کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری اب ڈراموں میں تفریح کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس تنقید سے کچھ ہی دیر قبل عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ایک بیان پر بھی کڑا اور مزاحیہ ردعمل دیا تھا۔
اف ہم ڈر گئے اب کیا ہوگا 😂😂😂 https://t.co/hGuJHHA8EH
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 3, 2026
انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طنزیہ جملہ کسا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟ اور اس کے ساتھ مسکرانے والے اسٹیکرز بھی شیئر کیے تھے جو سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا موضوع بنے رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








