حکومت ملک میں قانون کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ملک میں قانون کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر سندھ
حکومت ملک میں قانون کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں قانون کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے ایک فعال اور اہم کردار ادا کیا ہے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وکلاء کے ایک 55 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وکلاءبرادری نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے ایک فعال اور اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وکلاءکے مسائل اور ایشوز سے بخوبی واقف ہے اور اس ضمن میں حکومت وکلاءکو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالہ سے مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ قانون کا نفاذ سب کے لئے برابر ہونا چاہئے اور وکلاءکا اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں قانون کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے وفد میں رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ وفد میں وہاب بلوچ ، انور کمال ، ریاض آفندی ، ممتاز گوپانگ ، علی پلہ ، بھگوانداس بھیل ، احسن رضی ، اجمل سولنگی ، نصر اللہ جلبانی ، اشرف سمون ، ندیم منگی ، خلیق احمد ، سید احمد راشد، عابد اکرم اور دیگر بھی موجود تھے۔

وکلاء نے گورنر سندھ کو اپنی برادری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وکلاء نے سندھ میں قانون کی حکمرانی کے حوالہ سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لئے انصاف کی رسائی تک سخت مشکلات درپیش ہیں، سندھ پولیس کے بدعنوان ، نامناسب اور متعصبانہ سلوک سے ایک عام آدمی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں انسانی حقوق سے متعلق عمومی خلاف ورزیوں اور خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ سے مزید تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے، گورنر سندھ

Related Posts