سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے شوہر کا نام ڈھونڈ نکالا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is Hareem Shah’s husband?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی ہے،حریم شاہ کے دعوے کے بعد سندھ کے اراکین اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور دلچسپ تبصرے شروع کردیئے، اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سوالات کررہے ہیں کہ سائیں کہیں وہ تم تو نہیں؟ جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پرایک رکن سندھ اسمبلی کا نام حریم شاہ سے شادی کیلئے زیر گردش ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی جبکہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور انکے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اراکین اپنی صفائی پیش کررہے ہیں اور ہاتھ کی تصویر شیئر کرکے بتا رہے ہیں کہ یہ ان کا ہاتھ نہیں لیکن یہ خوش نصیب ہے کون ہم یہ بھی نہیں جانتے۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی مبینہ شادی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم شاہ کی اگر شادی ہوئی ہے تو یہ شرعی بات ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہلا رضا نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے، اگر اس نے حقیقت میں شادی کی بھی ہے تو ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اس پر بات کریں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہےیہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کو حریم شاہ کا شوہر قرار دیا جارہا ہے تاہم سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنے فیس بک پیج پر وضاحتی بیان جاری کیا کہ حریم شاہ سے منسوب ان سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ چلا رہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مخالفین مذکورہ خبریں اس وجہ سے پھیلا رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کو گدھا کہا تھا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حریم شاہ کیساتھ شادی کے معاملے سے خود کو دور کرلیا ہے۔

Related Posts