این سی او سی کی نئی پابندیاں، شادیوں میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announces new Covid-19 restrictions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، شادیوں  میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط کردی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا،نئی پابندیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن کروانے والے 200 افراد شرکت کر سکیں گے، کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی چوتھی لہر، حکومت کاگرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ، کیا تعلیمی ادارے کھولنا قبل از وقت تھا ؟

شہریوں کو آؤٹ ڈور کھانےکی اجازت ہوگی ، ان ڈور پر 50 فیصد پابندی ہوگی، ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کر سکے گی جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریب میں 400 افراد شرکت کر سکیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 18 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی ہے،اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts