اداکارہ ماورا حسین ٹی وی اسکرین سے غائب کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ٹی وی اسکرین سے غائب رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری پڑھائی بہت سخت ہے جس کی وجہ سے وقت نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے ٹی وی اور فلم میں کام بہت کم کردیا ہے۔ اپنی بہن اور اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے کہا کہ میں جن پراجیکٹس پر یقین نہیں رکھتی، انہیں کرنا نہیں چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں:

 اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق

انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے کہا کہ میں ڈرامہ اور فلم میں کام کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔ فی الحال قانون میں ماسٹرز کرنا ہے۔خیال رہے کہ ماورا حسین نے 2016 میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا تھا۔

ماورا حسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011 میں ٹی وی سیریل کھچڑی سے کیا اور داسی، ایک تمنا لاحاصل سی، آنگن، میرے ہرجائی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین و سامعین سے داد وصول کی۔

دوسری جانب ماورا حسین نے 2018 میں ندیم بیگ کی مزاحیہ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں بھی اداکاری کی جبکہ جون 2019 میں اپنی بہن عروہ حسین کے ساتھ مل کر کپڑوں سے متعلق کاروبار کا آغاز کیا جو ابھی جاری ہے۔

Related Posts