معروف اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ بچے کی عمر 4سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کردی۔ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے فنکار ببرک شاہ کا کہنا ہے کہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا زاویار تھا جو جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ساتھی اداکار نے بسم اللہ پڑھنے سے روکا، اقرا عزیز

خیال رہے کہ ببرک شاہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں 107 سے زائد پراجیکٹس کیے۔ آخری فلم مولا وے میں 35 مختلف کیٹگریز میں کام کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ببرک شاہ کے 4سالہ بیٹے زاویار کو ٹنکی میں گر جانے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا۔

اتوار کے روز ببرک شاہ کے 4سالہ کمسن بیٹے کو نیسپاک واپڈا ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ گزشتہ روز اپنی فیس بک پوسٹ میں اداکار ببرک شاہ نے بچے کی تصویر بھی شیئر کی۔

آج اپنی ایک اور فیس بک پوسٹ میں اداکار ببرک شاہ نے کہا کہ زاویار شاہ میرے تمام بیٹوں میں سب سے ذہین تھا۔ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے۔ ہم اس سے دوبارہ ملاقات تک اسے یاد کرتے رہیں گے۔

ببرک شاہ نے دعاؤں اور تسلی کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی دنیا و آخرت میں خوش رہنے کی  دعا دی۔

معروف اداکار ببرک شاہ نے مداحوں سے اپنے جاں بحق ہوجانے والے بیٹے کا غم برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اداکار ببرک شاہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی ہے جن میں ارباز خان، جہانگیر جانی، خوشبو، مہک نور، ناصر ادیب اور نعمان اعجاز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہمایوں سعید، افتخار ٹھاکر، رابی پیرزادہ، شبنم مجید، ماہ نور اور لاشانہ سمیت متعدد فنکاروں نے اداکار ببرک شاہ سے ان کے بیٹے زاویار کے انتقال پر تعزیت اور دعا کی۔

 

Related Posts