میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں
میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے مبینہ طور پر سفارش کے بعد اسکولوں کے مالکان سے نویں و دسویں جماعت کی لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردی ہیں ، ڈیفنس ، گلشن اقبال سمیت پوش علاقوں میں والدین سے بھاری بھرم فیسیں وصول کرنے والے اسکول مالکان نے سیاسی و دیگر بااثر افراد کی سفارشوں کے ذریعے نویں و دسویں جماعت کی لیٹ فسیں معاف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

جب کہ دوسری جانب غریب ، مستحق اور پسماندہ علاقوں کے اسکولوں ، والدین کی جانب سے لیٹ فیس معافی کیلئے رجوع کرنے پر چیئرمین سیکرٹریٹ کا عملہ چیئرمین بورڈ تک رسائی نہیں دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے گھنٹوں کے انتظار کے بعد بغیر فیس جمع کرائے کئی والدین گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔ گزشتہ روز سروے میں معلوم ہوا ہے کہ میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین کے آنے کے بعد میٹرک بورڈ کے باہر اور اندر ایک بار پھر نقل مافیا  پیسے لیکر من پسند امتحانی سینٹر بنوانے ، لیٹ فیس معاف کرانے ، کسی بھی اسکول کے طلبہ کا پسندیدہ امتحانی سینیٹر بنانے کی بولیاں دینا شروع کردی ہیں ۔

واضح رہے کہ اب تک میٹرک بورڈ میں نویں و دسویں جماعت کے ہزاروں طلبہ لیٹ فیس میں اضافہ کی وجہ سے فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے میٹرک بورڈ کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کی لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

میٹرک بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے ایک بار پھر جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021 کے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 جولائی 2021ء تک توسیع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جو اپنے والدین کے مالی وسائل یا کسی بھی وجہ سے اب تک امتحانی فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم نہ رہ جائیں ان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 2 دن کی توسیع دی جا رہی ہے۔

بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور طلباء و طالبات جلد ہی اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 2500 روپے کے ساتھ لازمی جمع کرا دیں ۔ واضح رہے کہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 5 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں ۔ لہٰذا تمام طلباء وطالبات اور بورڈ سے الحاق اسکول اس بات کا خصوصی خیال رکھیں اور تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی طرح کا فارم جمع کرانے کیلئے زحمت نہ کریں ۔

معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے 7 ہزار سے زائد اسکولوں کے بعض ایسوسی ایشنز کے رہنما بھی امتحانی فارموں میں لیٹ فیس معاف کرانے کے لئے سرگرم ہیں ۔ جب کہ نجی اسکول طلبہ سے کسی بھی صورت داخلہ اور امتحانی فیسیں وصول کرتے ہیں۔ جب کہ بعض نجی اسکول میٹرک بورڈ کی طے شدہ فیسیوں سے زائد فیس بھی طلبہ سے وصول کرتے ہیں تاکہ امتحانات کی آخری تاریخوں سے بیرونی طلبہ کے فارم جمع کرانے کے لئے لیٹ فیس معاف کرا کے لاکھوں روپے کا دھندہ کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ سے نمائندہ ایم ایم نیوز نے رابطہ کیا جنہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے بدھ کو آنے والے تمام لوگوں کو فیسیں معاف کی ہیں ، اور جو جو بھی آیا ہے اس کی فیسیں معاف کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

Related Posts