نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، مریم نواز
نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گلگت بلتستان میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

مریم نواز کا کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور یہاں کے بہادر اور وفا شعار عوام ہمارا فخر ہیں،یہ کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی محبت کا جواب نواز شریف ترقی کی صورت میں دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف گلگت بلتستان سمیت تمام پاکستان کو امن دیں گے، دہشت گردی سے نجات دلائیں گے،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، مہنگائی سے جان چھڑائی، مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائی۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے، 21 اکتوبر کو قائد مسلم لیگ ن کا تاریخی استقبال کریں گے، گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، قائد مسلم لیگ ن نے سابق حکومت میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی تھی، پھر قوم کو ان عذابوں سے نجات دیں گے، نواز شریف وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز ایئر پسٹل شوٹنگ‘ پاکستانی کشمالہ نے برانز میڈل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے، نواز شریف باتیں نہیں کرتا، کام کرتا ہے، ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہے، نواز شریف قوم کو متحد کرے گا، ہم ملک کی ترقی کا ایجنڈا دیں گے۔

Related Posts