ماریہ واسطی کی فیصل قریشی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماریہ واسطی کی فیصل قریشی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ماریہ واسطی کی فیصل قریشی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ ماریہ واسطی کی معروف اداکار فیصل قریشی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی کے عید اسپیشل پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شو کے دوران ایک گیم شو کھیل رہے تھے، ‘کچھ کہا کیا’ جس میں ہیڈفونز مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان کے لگے ہوئے تھے جبکہ ماریہ واسطی کو اُن کو اشاروں میں اپنی بات سمجھانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ عُمر میں چھوٹی ہے اس لئے معاف کرتا ہوں، عامر لیاقت

فیصل قریشی میزبان کی حیثیت سے ماریہ واسطی کو ایک جملہ اشاروں میں سمجھانے کیلئے دیتے ہیں، جو کہ ماضی کے مقبول سیاستدان الطاف حسین کا مشہور ڈائیلاگ تھا، ‘ایک پپی ادھر ایک پپی اُدھر’، تاہم ماریہ واسطی اس ڈائیلاگ کو سُن کر بجائے نادیہ خان کو سمجھانے کے فیصل قریشی کے قریب ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل

جس پر فیصل قریشی جلدی سے اداکارہ سے دور ہوکر کہتے ہیں کہ میں کسی کی امانت ہوں، جس کے جواب میں اداکارہ ماریہ واسطی کہتی ہیں کہ میں امانت میں خیانت کرنے کیلئے تیار ہوں۔

بعدازاں اس واقعے کے بعد پروگرام میں موجود تمام شرکاء ہنسنے لگتے ہیں۔

Related Posts