سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل
سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار احد رضا میر کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انوشے رانیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

ڈرامہ سیریل ہم تم کی نوعمر اداکارہ انوشے رانیہ نے احد رضا میر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ احد رضا میر جیسا بھائی ملنے پر میں اللہ کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: میں اپنی آنے والی زندگی گمنامی میں بسر کرنا چاہتا ہوں، عامر لیاقت

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ہم تم، ہم ٹی پر نشر ہوا تھا جس میں احدر ضا میر اور رمشا خان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا، یہ ڈرامہ مشہور مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا جبکہ اس کی ہدایت یاسر نواز نے دی تھی۔

ڈرامہ رمضان میں نشر کیا گیا تھا اور یہ دیگر رمضان ڈراموں کے برعکس زیادہ مشہور ہوا ہے۔

Related Posts