دانیہ عُمر میں چھوٹی ہے اس لئے معاف کرتا ہوں، عامر لیاقت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پیغام دیا کہ اگر تم آنا چاہو تو آسکتی ہو، تمہیں اس لئے معاف کررہا ہوں کیونکہ تم عمر میں مجھ سے چھوٹی ہو۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے اُن سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رُجوع کیا ہے جس دوران اُس نے عامر لیاقت پر متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے اس وا قعے کے بعد ایک انٹرویو دیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل

عامر لیاقت نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے دانیہ کو معاف کردیا ہے، تنسیخِ نکاح کا دعویٰ ہوا ہے ابھی نکاح ختم نہیں ہوا ہے، دانیہ آج بھی واپس آسکتی ہیں، میرے دل کے اور گھر کے دروازے اُن کے لیے آج بھی کھلے ہیں کیوں کہ وہ میرے نکاح میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کی پسندیدہ تصویر پر عائزہ خان کا کیا ردعمل آیا؟

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ اس بیان کے بعد یہ سوال کریں گے کہ میں ایسا کیوں کررہا ہوں، تو میں سب کو بتادوں کہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ نہ تو اُن کی کوئی کمزوری ہے اور نہ کوئی خوف، وہ دانیہ کو معاف اس لیے کررہے ہیں کیوںکہ دانیہ اُن سے عمر میں بہت چھوٹی ہے۔

معروف ٹی وی میزبان نے مزید کہا کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا، میں کہاں جارہا ہوں، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا، اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔