لاہور ائیرپورٹ، گوجرانوالہ کی طالبہ سے زیادتی کا ملزم 6سال بعد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ائیرپورٹ، گوجرانوالہ کی طالبہ سے زیادتی کا ملزم 6سال بعد گرفتار
لاہور ائیرپورٹ، گوجرانوالہ کی طالبہ سے زیادتی کا ملزم 6سال بعد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور پولیس نے گوجرانوالہ کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم کو 6 سال بعد علامہ اقبال ائیرپورٹ کے ذریعے وطن واپسی کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی، ریپ اور دیگر الزامات میں ملزم کے خلاف 6 سال قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا جو جرم کے ارتکاب کے بعد ملک سے فرار ہوگیا۔ حکام نے ملزم کو اشتہاری قرار دے کر اس کی تلاش ترک کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ٹی ایم مشین توڑ کر 16 لاکھ لوٹنے والا ملزم 5 ماہ بعد گرفتار

تاہم ملزم کی 6 سال بعد وطن واپسی نے زیادتی کیس میں نئی روح پھونک دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیرونِ ملک سے وطن واپس آرہا تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔ 6 سال قبل ملزم نے ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر گینگ ریپ کا بھی الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور کے سخت سرد موسم میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ تفتیشی حکام زیادتی کے واقعے پر ملزم سے پوچھ گچھ کریں گے۔ 

خیال رہے کہ زیادتی سمیت دیگر جرائم کے ملزمان فرار ہو کر یہ سمجھتے ہیں کہ کیس بند ہوگیا، تاہم پولیس بھی گھات لگائے اشتہاری ملزمان کی تلاش میں مصروف رہتی ہے۔ کراچی میں 5ماہ بعد ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ 

قبل ازیں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( اے وی ایل سی) نے سی آئی اے پولیس کی انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں 5 ماہ قبل اے ٹی ایم مشین توڑنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا۔سیل نے اے ٹی ایم کا لاک توڑنے والے ملزم کو گزشتہ برس مئی میں گرفتار کیا۔

Related Posts