منی بجٹ کیساتھ مہنگائی کا طوفان تیار، صدرِ مملکت نے بل پر دستخط کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is it possible to remove Arif Alvi as President to form a new government?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل پر دستخط کردئیے ہیں، منی بجٹ کی منظوری کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان سامنے آگیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے ہی اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ضمنی مالیاتی بل 2021 پر دستخط کیے جسے عرفِ عام میں منی بجٹ کہا جاتا ہے۔اربوں ڈالر قرض حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی اہم شرائط میں سے ایک پوری کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں

آئی ایم ایف نے منی بجٹ میں دی گئی تجاویز کے ذریعے پاکستانی معیشت میں بہتری اور محاصل میں اضافے پر زور دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کی دفعہ 75 کے تحت ضمنی مالیاتی بل کی منظوری دی۔

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت صدرِ مملکت کو 10 روز کے اندر منی بجٹ کی منظوری دینا ہوتی ہے۔ دفعہ 75 کی شق نمبر 4 کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری رسمی ہوتی ہے جو اگر نہ دی جائے تو بل از خود قانون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت حسبِ معمول قومی اسمبلی سے منی بجٹ اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کی تمام تر محاذ آرائی کے باوجود پاس کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ مخلوط وفاقی حکومت نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں 16 کامیابیاں حاصل کیں جن میں منی بجٹ منظوری شامل ہے۔ 

 

Related Posts