اے ٹی ایم مشین توڑ کر 16 لاکھ لوٹنے والا ملزم 5 ماہ بعد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ٹی ایم مشین توڑ کر 16 لاکھ لوٹنے والا ملزم 5 ماہ بعد گرفتار
اے ٹی ایم مشین توڑ کر 16 لاکھ لوٹنے والا ملزم 5 ماہ بعد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( اے وی ایل سی) نے سی آئی اے پولیس کی انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں 5 ماہ قبل اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم لوٹنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا۔

اے وی ایل سی نے نجی بینک کے اے ٹی ایم کا لاک توڑ کر کیش ٹرے لوٹنے والا کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گلبرگ میں 16 دسمبر 2020 کو اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ہوئی تھی ۔ اس واردات میں 18 سالہ مرکزی ملزم عدنان نے تن تنہا کیسے واردات کر ڈالی تھی۔

اے وی ایل سی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ میں نے اے ٹی ایم مشین کو صرف اپنے ہاتھوں اور پنکچر میں استعمال ہونے والے ٹول سے توڑا، پہلا لاک توڑنے کے بعد دوسرا لاک توڑا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشین توڑنے کے بعد 2 کیش ٹرے نکالیں اور گھر لے گیا، ملزم کے مطابق ٹرے کو توڑا تو ٹرے کے اندر 16 لاکھ روپے موجود تھے، ملزم عدنان کے والد کاشف نے بتایا کہ میرے بچے نے اے ٹی ایم مشین توڑی تھی ، پیسوں سے سرجانی میں ایک مکان اور ایک رکشہ خریدا تھا۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق ملزم کے والد کا بتانا تھا کہ پیسوں سے سونا بھی لیا اور دیگر کام بھی کروائے۔ اے وی ایل سی کے مطابق ملزم عدنان کا والد بینک کے قریب پنکچر شاپ پر کام کرتا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے بتایا ایک مرتبہ کسی شخص کا اے ٹی ایم کارڈ پھنسا تو وہ اس کی مدد کرنے کے گیا، ملزم نے جب اے ٹی ایم مشین دیکھی تو اس نے واردات کا سوچا، ایس ایس پی عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ گھر کی فائل رکشہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، جبکہ مکمل تفتیش کے بعد مضبوط کیس بنا کر پوری ریکوری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے، سعودی وزیر خارجہ

Related Posts