عائزہ خان نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کی تصاویر وائرل
عائزہ خان نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کی تصاویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لی ہیں جنہیں ساتھی فنکاروں اور اداکاروں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 15 جنوری کو عائزہ خان اپنی سالگرہ اہلِ خانہ کے ہمراہ مناتی ہیں اور رواں ماہ بھی شریکِ حیات دانش تیمور اور بچوں نے ان کے ہمراہ سالگرہ منائی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ، سجل اور عائزہ 100 خوبصورت ترین چہروں کیلئے نامزد

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں عائزہ خان نے کہا کہ جو تحائف، نیک خواہشات اور محبت ملی، اس پرشکر گزارہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

سالگرہ کے موقعے پر ساتھی فنکاروں نے بھی عائزہ خان کو مبارکباد پیش کی جن میں مایا علی، حرا مانی، نادیہ حسین اور دیگر شامل ہیں۔ مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام  پیغام میں سالگرہ کی جو تصاویر شیئر کی گئیں ان میں عائزہ خان کو شریکِ حیات دانش تیمور، بچوں اور سالگرہ کے کیک کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

خوبصورت ترین فنکاروں کی فہرست 

قبل ازیں شوبز انڈسٹری کی 3 خوبصورت خواتین ماہرہ خان، سجل علی اور عائزہ خان نے 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شمولیت کیلئے نامزدگی کا اعزاز حاصل کر لیا  جبکہ فہرست ٹی سی کینڈلر کی طرف سے جاری کی گئی۔

گزشتہ برس دسمبر میں ٹی سی کینڈلر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں جگہ بنانے کیلئے امیدواروں کی تصاویر شائع کردی گئیں۔ ٹی سی کینڈلر کو 100 وجیہہ ترین مردوں اور 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست کے باعث شہرت ملی۔

Related Posts