ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد پر خوشی سے نہال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Malala delighted after completing Oxford degree

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 نیویارک : ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری مکمل کرنے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کامیابی کا دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا اور تصاویر انسٹا گرم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آکسفورڈ میں فلسفہ ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری مکمل کرنے پر خوشی بیان سے باہر ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آگے کیا ہوگا تاہم ابھی کے لئے نیٹ فلکس ہوگا اور پڑھ کر سوجاؤں گی۔

واضح رہے کہ 12 جنوری 1997ء کوپاکستان میں پیدا ہونے والی ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کی سرگرم رکن ہے اور نوبل انعام وصول کرنے والے سب سے کم سن فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: ایلیسی پیری نے کرکٹ آسٹریلیا کی قیادت خاتون کے حوالے کرنیکی تجویز

گل مکئی کے نام سے مشہورملالہ یوسفزئی نے 9اکتوبر 2012ء میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد عالمی سطح پر شہرت حاصل کی جبکہ علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کے بعد تاحال بیرون ملک مقیم ہیں۔

Related Posts