ایلیسی پیری نے کرکٹ آسٹریلیا کی قیادت خاتون کے حوالے کرنیکی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australia is ready for a woman to run the game - Perry

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبرن :اسٹار آل راؤنڈر ایلیسی پیری نے کرکٹ آسٹریلیا کی قیادت خاتون کے حوالے کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسڑیلین بورڈ کی سربراہی خاتون کے حوالے کرنے کیلئے موزوں وقت آگیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مسلسل تنقید کے بعد استعفیٰ دینے والے کیون رابرٹس کی جگہ نک ہاکلی کو عبوری سی ای اومقرر کرنے کے بعد مستقبل سربراہ کی تلاش شروع کررکھی ہے۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیسی پیری کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی قیادت کیلئے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی کی سربراہ کرسٹینا میتھیوز بھی موزوں ثابت ہوسکتی ہے۔

جمعہ کے روز صحافیوں  سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے ایلیسی پیری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کرکٹ آسٹریلیا ایک طویل عرصے سے خاتون سی ای او کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے پاس بلینڈا کلارک اور اسٹیف بیلٹرم سمیت ایسے کئی نام موجود ہیں اور آسٹریلیا میں کرکٹ کے فروغ  کیلئے خواتین کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے مخالفین کو دھول چٹانے کیلئے لیجنڈز کی ہدایت پلو سے باندھ لیں

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے چند روز قبل آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا۔

Related Posts