محکمہ صحت راولپنڈی کی بڑی کارروائی، نجی ہسپتال سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ دوائیاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ صحت راولپنڈی کی بڑی کارروائی، نجی ہسپتال سے غیر رجسٹرڈ دوائیوں کا اسٹاک برآمد
محکمہ صحت راولپنڈی کی بڑی کارروائی، نجی ہسپتال سے غیر رجسٹرڈ دوائیوں کا اسٹاک برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: محکمہ صحت راولپنڈی نے پشاور روڈ راولپنڈی پر واقع نجی ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ دوائیوں کا اسٹاک برآمد کرلیا۔

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز نوید انور اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کلرسیداں مصباح نورین کے نجی ہسپتالوں پر چھاپے، پشاور روڈ راولپنڈی پر واقع نجی ہسپتال میں انیستھیزیا میں استعمال ہونے والی غیر رجسٹرڈ دوائی کا سٹاک تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہسپتال سے برآمد کی گئی دوائیاں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے رجسٹرڈ نہیں جنہیں کراچی کی کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے امپورٹ کرکے فروخت کیا۔

اسی طرح ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نوید انور نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ روات میں قائم ایک فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں غیر قانونی طور پر تیار کی گئی ادویات کو تحویل میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا۔

نوید انور نے بتایا کہ فیکٹری میں گزشتہ ایک سال سے پروڈکشن اور کوالٹی کنٹرول میں ٹیکنکیکل سٹاف ہی نہیں اور ادویات غیر قانونی طریقے سے تیار کی جا رہی تھیں۔

بعدازاں فیکٹری کے خلاف کیس رجسڑڈ کرکے حسب ظابطہ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دیا گیا۔

Related Posts