ایل پی جی کی قیمتوں میں 13.34 روپے فی کلو اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

ریگولیٹری باڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اپریل 2022 کے لیے فی کلو ایل پی جی کی قیمتوں میں 13.34 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 157.44 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے 1 کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 247.12 روپے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مارچ میں 2758.67 روپے کا گھریلو سلنڈر اب 2916.11 روپے میں فروخت ہوگا۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 16.37 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی قیمتوں میں 94 ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا تھا، اور گیس کی اوسط قیمت 670.37 روپے پر طے کی گئی تھی۔

تازہ ترین قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، ایس این جی پی ایل کی قیمت میں 6.32 فیصد اضافہ کیا گیا، اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی ایل) کے لیے 50 ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کی اطلاع دی گئی، جس سے قیمت 829.48 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اوگرا نے 2 مارچ کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے صارفین کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں 16.37 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔

Related Posts