نیپرا نے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، ستمبر کیلئے بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، ستمبر کیلئے بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے بعدازاں بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں سے شروع ہوگا اور کراچی کے بجلی صارفین پر مزید 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پیش کر دی۔

مزید برآں فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی۔ جس میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ریلیف پیکج کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق فروری میں ہائیڈل سے 14 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی اور اس کمی کو فرنس آئل اور ایل این جی پیداوار سے پورا کیا گیا لیکن عالمی سطح ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

نیپرا سندھ کے رکن رفیق شیخ نے کہا کہ سابقہ ایڈجسٹمنٹ کا آڈٹ کرائیں جبکہ سی پی پی اے اور نیپرا کے اعداد و شمار میں ہر ماہ بڑا فرق آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خط حکومتی وزیر نے سفیر سے لکھوایا ہے، بلاول بھٹو کا حکومت پر الزام

نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 37 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے اور بجلی صارفین پر 17 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ آیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے اور فیول کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے۔ کے ٹو ٹرپ ہوا ہے جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا اور گزشتہ روز چشمہ میں سی ون میں بھی کوئی فالٹ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جبکہ حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اگر 5 سات ہزار میگاواٹ کم ہو بھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

Related Posts