لاہور ہاٸی کورٹ نے حلقہ این اے 128 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہاٸی کورٹ نے حلقہ این اے 128 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا
لاہور ہاٸی کورٹ نے حلقہ این اے 128 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہاٸی کورٹ نے حلقہ این اے 128 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ عون چوہدری اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حلقہ این اے 128 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے 12 فروری کو عون چوہدری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دہے ۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے دلاٸل دیے کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 47 مرتب کرتے وقت امیدواروں اور ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا جن کی عدم موجودگی میں یہ کاررواٸی قانون کے برعکس ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ جیتے ہوٸے تھے جنھیں رزلٹ تبدیل کر کے ہروایا گیا لہذا فارم 47 امیدواروں کی موجودگی میں مرتب کرنے کا حکم دیا جاٸے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ نتاٸج موصول ہو چکے ہیں درخواست گزار الیکشن کمیشن س رجوع کریں یہ درخواست ناقابل سماعت نہیں ۔

وکیل نے دلاٸل دیے کہ ہر امیدوار جب ہارنے لگتا ہے تو وہ ایسے تنازعات کھڑے کر دیتا ہے سلمان اکرم راجہ خود مان رہے ہیں کہ وہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں موجود تھے ۔

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی عمل کیا جس کی وجہ سے عدالت نے ساری کاررواٸی روک دی ہے اب فارم 47 دوبارہ مرتب کیا جاٸے گا ۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسا تنازعہ کھڑا کیا گیا جس کی آڑ میں دھاندلی کر کے مجھے ہروایا گیا ۔

Related Posts